Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0347
Question
میں نے آمدہ ماہ حج پر جانا ہے۔ مجھے پیشاب کے بعد قطرے آجاتے ہیں، جس کے لیے میڈیسن بھی لے رہا ہوں۔ کیا میں احرام کے نیچے انڈر ویئر (Underwear) پہن سکتا ہوں؟
Answer
انڈر ویئر (Under wear) سلا ہوا کپڑا ہے اور حالتِ احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر کوئی کپڑا باندھنے سے قطروں سے حفاظت ممکن ہو تو احرام کے نیچے بغیر سلی لنگوٹی پہن سکتے ہیں اور اس کے اندر ٹشو یا روئی بھی رکھ سکتے ہیں۔ قطرے آنے کی صورت میں وضو سے پہلے اس کو نکال کر نیا ٹشو یا روئی رکھیں۔
Venue
Gujranwala
Date & Time
Apr 23, 2026 @ 03:01PM
Tags
No Tags Found
