حدودِ حرم سے باہر احرام کھولنا

Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0344
Question

زید اپنی ملازمت کے سلسلے میں جدہ میں مقیم ہے۔ عمرہ کرنے کے ارادے سے احرام باندھ کر حرم مکہ (زادہا اللہ شرفاً) میں داخل ہوا اور سعی صفا و مروہ سے فارغ ہوکر جدہ واپس ہوگیا اور اپنے گھر جاکر حلق کرواتا ہے۔ اور احرام کھولتا ہے۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

Answer

​حلق یا قصر (بال منڈانا یا چھوٹے کرانا) سے عمرہ یا حج کا احرام حدودِ حرم میں کھولنا ضروری ہے۔ حدودِ حرم سے باہر جدہ یا کہیں اور احرام کھولنے سے دم واجب ہوگا، یعنی ایک بکرا حدودِ حرم میں ذبح کرنا لازم ہے۔

Venue
Jeddah، Saudi Arab
Date & Time
Apr 22, 2026 @ 07:01PM
Tags
No Tags Found