Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0341
Question
دعا مانگنے کا درست طریقہ کیا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ کیا امام بہ آوازِ بلند دعا مانگ سکتا ہے؟ اگرچہ اس صورت میں مقتدی بھی اونچی یا آہستہ آواز سے دعا مانگ رہے ہوں؟
Answer
دعا مانگنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنی تمام حاجات و ضروریات کو ذہن میں رکھ کر نہایت ہی خشوع و خضوع اور عاجزی و انکساری سے اللہ تعالیٰ کے حضور یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اس کی دعا ضرور قبول ہوگی، ہاتھ اٹھا کر دعا مانگے، اور دعا مانگنے کے بعد دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لے۔ اور دعا کے شروع اور آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور حضور ﷺ پر دردو بھیجے۔
امام صاحب کو آہستہ آواز میں دعا مانگنی چاہیے کیوں کہ آہستہ آواز سے دعا مانگنا بہتر اور اچھا ہے ۔ قرآن حکیم میں سورۃ الاعراف میں ہے:اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةًؕ- (55:7) کہ اپنے رب کو عاجزی اور چپکے سے پکارو۔
Venue
Lahore
Date & Time
Apr 21, 2026 @ 05:49PM
Source
Tags
No Tags Found
