Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0342
Question
ہم ہر سال قربانی کرتے ہیں، لیکن اس سال کچھ نقصان ہوگیا ہے، جس کے سبب ہاتھ تنگ ہے۔ جب کہ کچھ بچت بھی پڑی ہوئی ہے، لیکن وہ بچت اتنی ہے کہ بس قربانی کرنے کے بعد تھوڑی رقم بچے گی۔ اس صورت میں قربانی کے حوالے سے کیا حکم ہے؟
Answer
جس شخص کی ملکیت میں 12 ذی الحجہ کی غروب آفتاب سے قبل ساڑھے سات تولے سونا یا اس کے برابر نقدی یا ساڑھے باون تولے خالص چاندی ہو یا مالِ تجارت، ضرورت سے زائد گھریلو سامان اور جائیداد ہو اور ان میں سے کسی ایک، دو یا سب کی مجموعی مالیت ساڑھے سات تولے سونے کو پہنچتی ہو تو ایسے مالدارعاقل بالغ مقیم شخص پر قربانی واجب ہے۔ لہذا اگر آپ یا آپ کے گھر کا کوئی فرد اس قدر مالدار نہیں تو اس پر قربانی واجب نہیں۔
Venue
Lahore
Date & Time
Apr 21, 2026 @ 03:44PM
Tags
No Tags Found
