بارانی زمین پر عشر کا حکم

Category
Zakat & Charity
Fatwa Number
0337
Question

میری زمین بارانی ہے، جس سے 17 من گندم ہوا ہے۔ اس پر کتنا عشر ہے؟

Answer

​چوں کہ زمین بارانی ہے (یعنی بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے)، اس لیے اس کی پیداوار میں عُشر (دسواں حصہ) واجب ہے، کیوں کہ اس میں آبپاشی کے لیے کوئی محنت نہیں ہوتی۔ لہٰذا اگر کل پیداوار 17 من گندم ہے تو اس کا دسواں حصہ یعنی تقریباً 68 کلو گرام بطورِ عُشر دینا لازم ہوگا۔ یہ مقدار مستحقینِ زکوٰۃ کو دی جائے گی۔ لیکن اگر زمین کی آب پاشی پر زائد خرچ کرنا پڑتا ہے، جیسے چاہی زمینوں میں یا نہری زمینوں میں پانی کی قیمت حکومت کو ادا کرنا پڑے تو ان میں پیداوار کا بیسواں حصہ ادا کرنا واجب ہوگا۔

Venue
Dina
Date & Time
Apr 18, 2026 @ 10:01AM
Tags
No Tags Found