Category
Suckling
Fatwa Number
0333
Question
ایک شخص مسمی زید نے اپنی مدتِ رضاعت میں اپنی دادی کا دودھ پیا ہے۔ تو کیا زید کا اپنی چچا زاد بہن سے نکاح کرنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟
Answer
زید نے بچپن میں اپنی دودھ پینے کی عمر میں اپنی دادی کا دودھ پیا ہے۔ اس لیے اس کی یہ دادی بچپن میں اس کا دودھ پینے کی وجہ سے اس کی رضاعی والدہ بھی ہوگئی اور اس کی اولاد اگرچہ نسب کے لحاظ سے زید کے چچے، پھوپھیاں ہیں، لیکن رضاعت کے اعتبار سے اس کے بھائی بہن ہوگئے۔ اور ان کی اولاد زید کے بھتیجے، بھتیجیاں اور بھانجے بھانجیاں ہوں گی۔ جیسے نسبت میں بھتیجے بھتیجیوں سے نکاح درست نہیں ہوتا، ایسے ہی رضاعت میں بھی ان سے نکاح درست نہیں۔ لہٰذا شرعی طور پر زید کا اپنی چچا زاد سے نکاح درست نہیں ہے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Apr 17, 2026 @ 09:12PM
Tags
No Tags Found
