Category
Hudud & Diyyat
Fatwa Number
0330
Question
ایک اسلامی نظام میں اگر کوئی شخص جرم کرتا ہے اور اسے اس جرم کی سزا اس مادی دنیا میں قانونِ شریعت کے مطابق دے دی جائے تو کیا اس شخص کو اسی جرم کی سزا آخرت میں بھی ملے گی؟
Answer
سزا دینا نہ دینا اللہ تبارک و تعالی کا اختیار ہے۔ اگر دنیا میں کسی شخص کو شرعی تقاضوں کے مطابق اس کے جرم کی پوری سزا مل گئی اور اس نے اس جرم کے ارتکاب سے آئندہ سچے دل سے اللہ کے حضور توبہ کرلی اور اس جرم کو نہ دہرانے کا عزم کرلیا اور اسی حالت میں فوت ہوگیا، تو امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اپنی رحمت سے بخش دیں گے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Apr 01, 2026 @ 05:31PM
Tags
No Tags Found
