بیوی کے لیے طلاق کے الفاظ کی سماعت ضروری نہیں

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0307
Question

 میرے بھتیجے نے حلفیہ اقرار کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر تین بار بول کر طلاق دے دی اور بیوی کے وائس سننے سے پہلے ہی بھتیجے نے ڈیلیٹ کر دی۔ پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟

Answer

طلاق کے الفاظ تین مرتبہ ادا کرنے سے آپ کے بھتیجے کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں۔ بیوی کے لیے طلاق کے الفاظ کی سماعت ضروری نہیں۔ اب دونوں کا ایک ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ عورت عدت پوری کرنے کے بعد کسی اور شخص سے نکاح کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

Venue
Sheikhupura
Date & Time
Mar 30, 2026 @ 02:08PM
Tags
No Tags Found