امام کا وضو ٹوٹ جانے کی صورت میں پچھلی صفوں سے نائب مقرر کرنا

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0304
Question

دورانِ نماز اگر امام کا وضو ٹوٹ جائے اور قریبی نمازیوں میں نماز پڑھانے کا کوئی اہل نہ ہو تو پچھلی صفوں سے امام کسی کو اپنا خلیفہ بنا سکتا ہے یا نہیں؟ 

Answer

ایسی صورت میں امام پچھلی صفوں سے کسی کو بقیہ نماز کی تکمیل کے لیے اپنا خلیفہ مقرر کر سکتا ہے۔ اور ایسے ہی اگر کوئی شخص لائق امامت ہو اور وہ امام کے خلیفہ مقرر کیے بغیر چلے جانے کے بعد نماز مکمل کرادے تو بھی نماز صحیح ہو جائے گی۔

Venue
Lahore
Date & Time
Mar 27, 2026 @ 06:49PM
Tags
No Tags Found