Fatwa Number
0291
Question
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ سوال۔ کہ میاں اور بیوی دونوں سفر میں ہیں۔نمازیں بھی قصر کی پڑھتے ہیں ۔لیکن رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں ۔ایسے میں روزے کی حالت میں اور سفر میں بھی ہیں تو آپس کی محبت اور شہوت غالب آگئی ہے اور وہ جماع کر بیٹھے یہ سوچ کر سفر میں تو روزہ اختیاری ہے ۔ تو اس کے بارے کیا حکم ہے اور ایسی حالت میں احتیاط کس میں ہے ؟ جواب اگر ہو سکے جلدی دے دیں مہربانی ہوگی ۔
Answer
سفر کی حالت میں روزہ رکھ لیا جائے تو اسے توڑنا جائز نہیں ہے، بلکہ ہر ممکن حد تک اسے برقرار رکھنا چاہیے اور کوئی کام روزے کے منافی نہیں کرنا چاہیے، البتہ سفر میں روزے کی حالت میں بیوی سے تعلق قائم کرلیا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس صورت میں اس روزے کی صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔
Venue
Wah Cantt
Date & Time
Mar 15, 2026 @ 08:39AM
Tags
No Tags Found
