مدرسے کے کام سے جانے والے ملازم سے ڈکیتی ہو تو ضامن کون ہوگا؟

Category
Usurpation & Pledge
Fatwa Number
0286
Question

مدرسے کا ملازم مدرسے کے کام کی غرض سے سفر میں ہو اور اس کے ساتھ ڈکیتی ہو جائے، تو کیا اس نقصان کا ذمہ دار مدرسہ ہوگا؟

Answer

​مدرسہ کا ملازم اجیرِ خاص ہوتا ہے، اس بنا پر اگر وہ کسی جائز ضرورت کے لیے کہیں گیا اور اس دوران کوئی نقصان ہو گیا، تو اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر ضائع ہونے والی چیز ملازم کی ذاتی ملکیت تھی تو اس کے نقصان کا مدرسہ ضامن نہیں ہوگا۔ البتہ اگر مدرسہ کی کوئی چیز ضائع ہو گئی ہو تو دیکھا جائے گا کہ ملازم نے اس کی حفاظت کی تھی یا نہیں، اگر ملازم نے اس طرح حفاظت کی جیسا کہ ایسی اشیاء کی حفاظت کی جاتی ہے، مگر اس کے باوجود وہ ضائع ہوگئی، جیسا کہ بیان کردہ صورت کے مطابق ڈکیتی ہوگئی اور وہ شخص باوجود اپنی بھرپور کوشش کے نقصان سے نہیں بچا سکا، تو ملازم ضامن نہیں ہوگا۔ لیکن اگر اس نے حفاظت میں کوتاہی کی اور اس کے نتیجے میں وہ چیز ضائع ہو گئی، تو ایسی صورت میں ملازم ضامن ہوگا اور ضمان کا تعین تعدی (غفلت اور کوتاہی) کی نوعیت سے طے کیا جائے گا۔

Venue
Haroonabad
Date & Time
Mar 13, 2026 @ 06:07PM
Tags
No Tags Found