Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0261
Question
علی شاہ اور رحمت شاہ دونون بھائی ہیں۔ رحمت شاہ کی بیوی نے علی شاہ کی بیٹی کو بچپن میں دودھ پلایا تھا۔ اب علی شاہ اپنے بیٹے کے لیے رحمت شاہ کی بیٹی کا رشتہ کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ نکاح درست ہوگا؟
Answer
علی شاہ کے بیٹے نے چوں کہ رحمت شاہ کی بیوی کا دودھ نہیں پیا، اس لیے اس کے اور رحمت شاہ کی بیٹی کے درمیان کوئی رضاعی رشتہ قائم نہیں ہوا، اس لیے ان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے۔
البتہ علی شاہ کی بیٹی نے چوں کہ رحمت شاہ کی بیوی کا دودھ پیا ہے، اس لیے وہ اس کی رضاعی بیٹی اور رحمت شاہ کی اولاد کی رضاعی بہن بن گئی۔ اس وجہ سے علی شاہ کی بیٹی کا رحمت شاہ کے کسی بیٹے سے نکاح جائز نہیں۔
Venue
Swat
Date & Time
Feb 28, 2026 @ 11:03AM
Tags
No Tags Found
