Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0259
Question
میری والدہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھی تھیں۔ دورانِ اعتکاف میری والدہ کے بھائی (میرے ماموں) کا انتقال ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ان کو اعتکاف توڑنا پڑا۔ اس کی قضا کی کیا صورت ہو گی؟ کیا ماہِ رمضان کے علاوہ بھی اس کی قضا ہو سکتی ہے؟
Answer
اگر اعتکاف مسنون تھا، تو اس کی قضا لازم نہیں ہے۔ اگر اعتکاف واجب تھا کہ نذر مانی ہوئی تھی تو اس کی قضا ضروری ہے۔ مثلاً رمضان کے آخری عشرے کے اعتکاف کی نذر مانی تھی، تو اب پورے سال میں رمضان کے علاوہ اس کی قضا ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اعتکاف کی قضا میں روزہ رکھنا بھی ضروری ہوگا۔
Venue
Lahore
Date & Time
Feb 28, 2026 @ 03:45PM
Source
Tags
No Tags Found
