غسل کب فرض ہوتا ہے؟

Category
Cleanlines and Purity
Fatwa Number
0265
Question

غسل کب فرض ہوتا ہے؟ کیا میاں بیوی کا مباشرت سے پہلے ملاطفت (چھیڑ چھاڑ) سے بھی غسل واجب ہوگا؟

Answer

چار اسباب میں سے کسی ایک سبب کے پائے جانے سے غسل فرض ہوجاتا ہے، وہ چار اسباب یہ ہیں:
(1) مادہ منویہ کا شہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے خارج ہونا، خواہ احتلام یعنی نیند کی حالت میں خارج ہو،
(2) مرد و عورت کے ختنوں کا اس طرح سے ملنا کہ مرد کا حشفہ (عضو خاص کا اگلا حصہ) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوجائے، خواہ انزال (منی کا اخراج) نہ بھی ہو،
(3) حیض (ماہواری) کا خون بند ہونا،
(4) نفاس یعنی بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے، اس کا بند ہونا۔
البتہ میاں بیوی کے آپس میں ملاطفت سے جب تک انزال نہ ہو، غسل لازم نہ ہوگا۔​​

Venue
Sukkur
Date & Time
Feb 26, 2026 @ 02:00PM
Tags
No Tags Found