روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینا

Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0250
Question

ایک مریض موت و حیات کی کش مکش میں ہے اور اس کا انتہائی اہم آپریشن ہوا ہے، جس کے لیے خون دینا ضروری ہے۔ تو کیا روزے کی حالت میں ایسے مریض کو خون دیا جا سکتا ہے؟

Answer

​ایسے مریض کو روزہ دار خون دے سکتا ہے، لیکن روزہ دار اپنا خون اتنا ہی نکلوائے، جس سے وہ نقاہت یا کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوجائے، کیوں کہ عام طور پر خون نکلوانے کے بعد کچھ نہ کچھ غذا لینا ضروری ہوتا ہے، جو کہ روزے کی حالت میں ممنوع ہے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Feb 25, 2026 @ 03:26AM
Tags
No Tags Found