Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0241
Question
ایک خاتون نے 14 سال روزے نہیں رکھے، ان کا فدیہ کیسے ادا ہوگا؟
Answer
اگر وہ خاتون تندرست ہے، تو اس کے ذمہ ان 14 سال کے روزوں کی قضا لازمی ہے، لیکن اگر وہ کسی دائمی مرض یا بڑھاپے کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر نہیں، تو وہ گزشتہ 14 سال کے روزوں کا فدیہ دے سکتی ہے۔ ہر روزے کا فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق کسی مسکین کو پونے دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو جَو، کھجور، یا کشمش یا پھر ان اجناس میں سے کسی ایک کی مارکیٹ قیمت کے مطابق نقد رقم دینا ہے۔ البتہ اگر فدیہ دینے کے بعد صحت بحال ہوگئی اور روزے رکھنے کی قدرت حاصل ہوگئی، تو سب قضا روزے رکھنا پڑیں گے اور فدیہ اللہ کی راہ میں نفلی صدقہ شمار ہوگا۔
Venue
Lahore
Date & Time
Feb 23, 2026 @ 10:05AM
Tags
No Tags Found
