Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0256
Question
اگر کوئی امام محض پیسے لینے کی نیت سے تراویح پڑھائے تو اس کا یہ اجرت لینا شرعاً کیسا ہے؟
Answer
قرآن پاک سنانے کے لیے پیسے طے کرکے لینا یا پیسے لینے کی نیت سے تراویح پڑھانا بڑے اجر سے محرومی ہے، کیوں کہ یہ عبادت ہے اور عبادت کا عوض بندوں سے لینا درست نہیں۔ البتہ لوگ اپنی خوش دلی سے کچھ دینا چاہیں، تو لینے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ قرآن سنانے والے کے دل میں دوسروں سے مال یا چیز کے ملنے کی حرص، طمع اور انتظار کی ایسی کیفیت نہ ہو کہ اس کے پورا نہ ہونے پر دلی تکلیف یا ناگواری ہو، اس کو ”اشرافِ نفس“ کہتے ہیں یہ لالچ اور نفس کی پستی کی ایک کیفیت ہے، جو ممنوع ہے۔
Venue
Nowshera
Date & Time
Feb 23, 2026 @ 06:13PM
Tags
No Tags Found
