Category
Fatwa Number
Question
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں حفاظ الحمد للہ بہت زیادہ ہیں اور رمضان المبارک میں قرآن سنانا سب کے لیے ممکن نہیں، کیوں کہ مسجدیں کم ہیں، اس لیے رمضان المبارک میں ان حفاظ کرام کے قرآن سنانے کی ترتیب یوں بنائی جاتی ہے کہ حفاظ کا ایک جوڑا تراویح میں قرآن سناتا ہے، ایک جوڑا تہجد میں اور ایک جوڑا اوابین میں قرآن سناتا ہے، پھر گزشتہ سال جس نے اوابین میں قرآن سنایا تھا، وہ تراویح میں سنائے گا اور جس نے تراویح میں سنایا تھا، وہ اب تہجد میں سنائے گا اور جس نے تہجد میں سنایا تھا، وہ اب اوابین میں سنائے گا۔ یہ ترتیب اس لیے بنائی جاتی ہے تاکہ سب کو قرآن یاد رہے۔ جواب طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح ترتیب بنا کر قرآن سنانا جائز ہے؟
Answer
قرآن حکیم سے لگاؤ اور اس کو یاد رکھنے کے لیے جو بھی مناسب ترتیب اپنائی جائے وہ جائز بلکہ مستحسن اور باعث اجر و ثواب ہے۔ شرعی طور پر اس میں کوئی ممانعت نہیں۔
