ہر ماہ روزوں کی منت ماننا

Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0221
Question

ایک خاتون بہت زیادہ بیمار تھی۔ اس نے نذر مانی کہ اگر میں صحت مند ہوگئی، تو تادمِ حیات ہر مہینے تین روزے رکھا کروں گی۔ چناں چہ کچھ عرصے بعد وہ صحت مند ہوگئی، لیکن روزے اس کے لیے مشکل ہو رہے ہیں اور تیس مہینے گزر گئے کہ اس نے نذر کے مطابق روزے نہیں رکھے۔ سوال یہ ہے کہ تیس مہینوں کے نوے روزے، نذر کی وجہ سے اس کے ذمے لازم ہوئے ہیں تو وہ اس کے بدلے فدیہ وغیرہ دے سکتی ہے؟

Answer

صحت مند ہونے کے بعد نذر کا پورا کرنا ضروری ہے۔ چناں چہ اس کی وجہ سے اس پر لازم ہے کہ وہ ہر مہینے تین روزے رکھے۔ اور اگر روزہ رکھنا انتہائی دشوار ہو تو ہر روزے کے عوض 1700 گرام گندم بطورِ فدیہ ادا کرے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Feb 16, 2026 @ 06:57PM
Tags
No Tags Found