نکاح سے پہلے عورت سے ملاقات اور بات چیت کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0219
Question

جب اسلام پسند کی شادی کی اجازت دیتا ہے، تو اس کے لیے لڑکا اور لڑکی کا ایک دوسرے کو جاننا بہت ضروری ہے۔ تو کیا وہ شادی سے پہلے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے میل جول یا بات چیت کرسکتے ہیں؟

Answer

اسلام میں پسند کی شادی کرنا جائز ہے اور اس کے لیے اس حد تک اجازت دی گئی ہے کہ لڑکا، لڑکی کو ایک نظر دیکھ لے۔ لیکن چوں کہ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کے لیے نامحرم ہیں، تو بات چیت اور میل جول جائز نہیں۔ البتہ جن امور کے حوالے سے تسلی مطلوب ہو، وہ گھر کی خواتین کے ذریعے کر لی جائے۔

Venue
Islamabad
Date & Time
Feb 09, 2026 @ 09:33PM
Tags
No Tags Found