احرام کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کا حکم

Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0205
Question

عمرے کے سفر میں مکہ مکرمہ پہنچنے پر احرام باندھا جاسکتا ہے؟ کیا اس کے لیے مسجد عائشہ جانا پڑے گا؟

Answer

عمرہ یا حج پر بذریعہ ہوائی جہاز جانے والے حضرات کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر وضو یا غسل کرکے احرام کی چادریں باندھ لیں۔ اور دو رَکعت نماز نفل پڑھ کر جہاز میں سوار ہوں۔ لیکن احرام کی نیت نہ کریں۔ جب میقات سے جہاز گزرنے لگے تو اس سے تھوڑی دیر پہلے احرام کی نیت سے تلبیہ (لبّیک اللّٰہمّ لبّیک ۔۔۔ الخ) پڑھے۔ جس سے اس کا احرام شروع ہوجائے گا۔ اور تمام ممنوعاتِ احرام سے بچے۔ اگر بغیر احرام مکہ مکرمہ پہنچ گیا تو اس کو دم دینا ہوگا، کیوں کہ آفاقی (حدودِ میقات سے باہر رہنے والے) کے لیے مکہ مکرمہ میں بغیر احرام داخل ہونا درست نہیں۔ مسجدِ عائشہ سے احرام صرف ان لوگوں کے لیے ہے، جو مکہ مکرمہ میں موجود ہوں۔

Venue
Bahawalnagar
Date & Time
Feb 05, 2026 @ 08:10AM
Tags
No Tags Found