Category
Testation & Inheritance
Fatwa Number
0206
Question
زید کی شادی ناصرہ سے ہوئی، جس سے اس کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ اس کے بعد زید کا انتقال ہوگیا اور اس کی وراثت اس کے بیٹے اور بیوہ ناصرہ وغیرہ میں تقسیم ہوگئی۔ عدت کے بعد ناصرہ نے بکر سے شادی کرلی۔ اس سے بھی ایک بیٹا پیدا ہوا، جس کے بعد ناصرہ کا انتقال ہوگیا۔ ناصرہ کی وراثت صرف وہی جائیداد ہے، جو اس کو پہلے شوہر زید کی وراثت میں ملی تھی تو اس جائیداد میں ناصرہ کے دونوں بیٹے وارث ہوں گے یا صرف پہلے شوہر زید کا بیٹا؟
Answer
ناصرہ کو اپنے پہلے شوہر زید کی طرف سے جو حصۂ وراثت ملا، شرعی طور پر وہ اس کی مکمل مالک بن گئی۔ اس حصۂ وراثت اور اس کی دیگر املاک میں کوئی فرق نہیں۔ چناں چہ ناصرہ کی وفات کے بعد اس کی تمام اَملاک اُس کے شرعی ورثا میں تقسیم ہوں گی۔ اور ناصرہ کے دونوں بیٹے اپنی والدہ کی میراث میں بغیر کسی کمی بیشی کے یکساں طور پر شریک ہوں گے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Feb 05, 2026 @ 03:47PM
Source
Tags
No Tags Found
