شوہر کی طرف سے مختلف اوقات میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0203
Question

میرے شوہر نے ایک وقت میں مجھے تین مرتبہ طلاق کے الفاظ کہے، بعد ازاں مجھ سے رجوع کرنے کو کہا اور میں نے رجوع کرلیا۔ پھر کچھ عرصہ بعد انہوں نے دو مرتبہ طلاق کے الفاظ کہے اور دوبارہ رجوع کرلیا۔ اس کے بعد کچھ مدت گزری، تو انہوں نے پھر تین مرتبہ طلاق کہی۔ مزید یہ کہ تقریباً چھ ماہ قبل انہوں نے طلاق تحریری طور پر کاغذ پر لکھ کر مجھے پڑھائی اور پھر وہ کاغذ چھپا لیا۔
اب یہ دریافت کرنا ہے کہ ان صورتوں میں شرعاً طلاق واقع ہوچکی ہے یا نہیں؟​

Answer

صورت مسئولہ میں آپ کے شوہر نے جب پہلی مرتبہ آپ کو تین بار طلاق کے الفاظ کہے تھے، تو اس سے تینوں طلاقیں واقع ہوکر رجوع کی گنجائش ختم ہوچکی تھی۔ اس کے بعد دونوں کا بطور میاں بیوی رہنا حرام تھا۔ پس آپ دونوں پر لازم ہے کہ فی الفور جدا ہو جائیں اور اتنا عرصہ ناجائز تعلق پر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کریں۔

Venue
Islamabad
Date & Time
Feb 03, 2026 @ 07:46AM
Tags
No Tags Found