Category
Fatwa Number
Question
ایک ایسا شخص، جو وضو کر رہا تھا اور حافظ قرآن تھا، اس نے اونچی آواز سے امام صاحب کو لقمہ دیا اور امام صاحب نے سن کر قرأت درست کرلی، تو کیا ایسی حالت میں نماز پر کوئی اثر پڑے گا؟
Answer
امام صاحب نماز کی قرأت کرتے ہوئے بھول جائیں، تو اگر قرأت کا لازمی حصہ (سورہ فاتحہ کے علاوہ تین آیات یا ایک بڑی آیت) پڑھ چکے ہوں اور قرأت کی تصحیح نہ کرسکیں، تو ان کو رکوع میں چلے جانا چاہیے۔ جب کہ قرأتِ قرآن کا لازمی حصہ پڑھنے سے قبل بھول جانے کی صورت میں دوسری سورتِ قرآنی کی طرف منتقل ہوکر فریضۂ قرأت مکمل کریں۔ لیکن اگر کوئی مقتدی اس آیت کو اونچی آواز سے پڑھ دیتا ہے اور امام صاحب آیت کی تصحیح کرلیتے ہیں، تو کچھ حرج نہیں۔ لیکن ایک ایسا شخص، جو امام کے ساتھ نماز میں شریک نہیں، امام صاحب کو لقمہ دے دے اور امام صاحب اس کے لقمے کو قبول کرلیتے ہیں، تو امام صاحب اور تمام مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی۔
