نماز کب قصر کی جائے؟

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0188
Question

مجھے روزانہ کام کی غرض سے شہر سے باہر جانا ہوتا ہےـ وقت اور جگہ روزانہ مختلف ہوتے ہیں۔ ظہر تا عشاء شہر سے باہر ہوتا ہوں۔ اس صورت میں میرے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟

Answer

جب شہری حدود سے نکل کر ایسی جگہ جانا ہو کہ جس کی مسافت سوا ستتر (77.25) کلومیٹر یا اس سے زیادہ ہو اور وہاں پندرہ دن سے کم قیام کرنا ہو، تو آپ شرعی مسافر کہلائیں گے۔ شرعی مسافر اگر انفرادی نماز پڑھ رہا ہو، تو چار رکعتوں والی فرض نماز دو رکعت پڑھے گا۔ فجر اور مغرب کی فرض رکعتیں اور عشاء کے تین وتر، بدستور پوری پڑھی جائیں گی۔ اور اگر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنی ہو، تو پوری نماز پڑھنا ضروری ہے۔
جب وقت کی گنجائش اور طبیعت میں آمادگی ہو، تو تمام نمازوں کی سنتوں کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔​

Venue
Sadiqabad
Date & Time
Jan 25, 2026 @ 03:11AM
Tags
No Tags Found