Category
Sales and Dealings
Fatwa Number
0177
Question
پاکستان میں کچھ لوگ آن لائن کام کرتے ہیں، جن کی آمدنی براہِ راست پاکستان میں وصول نہیں ہو سکتی، اس لیے وہ ”Pay Pal“ (آن لائن رقوم کی ترسیل کا انٹرنیشنل مالیاتی ادارہ) کے ذریعے پیسے منگواتے ہیں، کیوں کہ ”Pay Pal“ پاکستان میں باضابطہ دستیاب نہیں۔ چناں چہ پاکستان میں بعض افراد اپنا ”Pay Pal“ اکاؤنٹ پیسے دے کر بنواتے ہیں اور پھر اس کو بطور سروس استعمال کرتے ہیں۔ اس کی وضاحت یہ ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی کمائی اپنے ”Pay Pal“ میں وصول کرتے ہیں، پھر اسے اپنے ایک اور اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے پاکستانی بینک میں منگواتے ہیں۔ اس پوری سہولت کے بدلے وہ طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔ کیا اس طرح کی درمیانی سروس فراہم کرنا اور اس کے بدلے فیس یا کمیشن لینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ یہ سروس پاکستان میں لوگوں کی ضرورت بھی ہے۔
Answer
رقم منگوانے کے لیے کسی ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا اور اسے اس کا معقول معاوضہ دینا شرعاً جائز ہے۔ یہ اس سہولت فراہم کرنے کے ”سروس چارجز“ ہیں، جو درحقیقت اس کی محنت اور فراہم کردہ سہولت کی اجرت ہے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Jan 19, 2026 @ 07:26AM
Tags
No Tags Found
