Category
Fatwa Number
Question
(1) کیا میری بہن پر زکوٰۃ واجب ہے؟ اس کا شوہر کماتا ہے، وہ خود نہیں کماتی، اب اس کی زکوٰۃ اس کا شوہر ادا کرے گا یا وہ خود ادا کرے گی؟
(2) اگر وہ خود ادا کرے تو اس طرح تو سونا گھٹتا جائے گا اور شوہر سونا فروخت بھی نہیں کرنے دیتے۔
(3) کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ سونا وہ اپنی بیٹی کے نام کردے کہ جب اس کی شادی ہو تو اسے دے دے؟ کیا اس صورت میں بھی زکوٰۃ واجب ہوگی؟
Answer
(1) چوں کہ سونا آپ کی بہن کی ملکیت ہے، تو زکوۃ کی ادائیگی، ان کی ذمہ داری ہے۔ اگر شوہر بیوی سے اجازت لے کر، اس کی طرف سے زکوۃ ادا کر دے، تو ادا ہوجائے گی۔
(2) میاں بیوی اگر کسی مصلحت کے سبب سونا فروخت نہیں کرنا چاہتے، تو باہمی رضامندی سے، سونے کے موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زکوۃ ادا کرنے کی رقم کا انتظام ہونا چاہیے۔
(3) فی الوقت واجب الادا زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ اس کے بعد محض زبانی طور پر بیٹی کے نام سونا کرنے سے اس کی ملکیت شمار نہیں ہوگی۔ اگر بیٹی بالغ ہے، تو اسے مکمل مالکانہ قبضہ دیا جائے۔ اور اگر وہ نابالغ ہے تو والد (بطور ولی) اسے اپنے قبضے میں لے کر اس کی حفاظت کرے اور بلوغت پر اسے سپرد کر دے۔ اس کے بعد مذکورہ خاتون اگر صاحب نصاب نہیں رہتی تو زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔
