ٹیوبلر احرام پہننے کا حکم

Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0164
Question

آج کل حج و عمرہ کے لیے ”ٹیوبلر احرام“ رائج ہے، جس کے دونوں کنارے آپس میں ملے ہوتے ہیں۔ کیا یہ احرام پہننا جائز ہے؟

Answer

حج و عمرہ کے دوران سِلا ہوا لباس پہننا ممنوع ہے، لیکن ”ٹیوبلر احرام“ چوں کہ کارخانے سے تیار ہوکر ہی اس ہیئت میں آتا ہے کہ اس کے دونوں سرے بغیر کسی سلائی کے بُنائی کے دوران ہی آپس میں جڑے ہوتے ہیں، اس لیے اسے پہننا جائز ہے۔ البتہ سنت طریقہ یہ ہے کہ احرام کی چادریں جانبین سے کھلی ہوں، اس لیے کھلی چادریں پہننا زیادہ افضل اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ تاہم کسی کو ستر کھلنے کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں احتیاط مقدم (ضروری) ہے۔

Venue
Noshehra
Date & Time
Jan 08, 2026 @ 07:48AM
Tags
No Tags Found