قرض میں دی ہوئی رقم زکوٰۃ کی مد میں معاف کرنا

Category
Zakat & Charity
Fatwa Number
0160
Question

(1)میں نے تین سال پہلے ایک شخص کو قرض حسنہ کے طور پر پیسے دیے اور اس شخص نے جلد واپس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، لیکن مالی مشکلات کے سبب وہ قرض واپس نہیں کر پارہا۔ کیا اس شخص کا وہ قرض میں اپنے ذمہ واجب الادا زکاۃ کے پیسوں کی مد میں معاف کر سکتا ہوں؟
(2)نیز زکوٰۃ کے پیسے کسی کو کاروبار کے لیے دے سکتے ہیں؟

Answer

(1) زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت یا زکوٰۃ میں دیے جانے والے مال کو جدا کرتے وقت زکوٰۃ کی نیت کرنا لازم ہے۔ صورت مسئولہ میں پیسے دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت نہیں تھی، بلکہ قرض کی نیت تھی، اس لیے اس شخص کا قرض زکوٰۃ کی مد میں معاف کرنے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔ البتہ اگر وہ مقروض شخص مستحق زکوٰۃ ہے اور آپ زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت سے رقم اس کے حوالے کرکے اس کا مالک بنا دیں، پھر وہی رقم وہ آپ کو قرض کی واپسی میں دے دے، تو اس صورت میں اس کا قرض بھی ادا ہوجائے گا اور آپ کی زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے گی۔
(2) کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو زکوٰۃ کی رقم یا اس سے کوئی سامان خرید کر دے سکتے ہیں اور وہ اس رقم یا سامان سے تجارت کرے، اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔

Venue
Lahore
Date & Time
Dec 31, 2025 @ 02:23PM
Tags
No Tags Found