Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0159
Question
اگر دن میں ایک سے زیادہ فرض نمازیں قضا ہو گئی ہوں اور اب عشاء کا وقت ہو چکا ہو، تو پہلے وقت کی نماز ادا کرنی چاہیے، یا قضا نمازیں پڑھنی چاہییں؟ اس صورت میں نمازوں کی ترتیب کے بارے میں کیا حکم ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
Answer
جس شخص کی نمازیں قضا ہوئیں ہیں، اگر وہ صاحبِ ترتیب ہے (یعنی بلوغت کے بعد سے لے کر اب تک اس کی چھ سے کم نمازیں قضا ہوئیں ہیں) تو وقت کی نماز سے پہلے اس کے لیے قضا نمازیں پڑھنا ضروری ہے، بشرط یہ کہ وقتی نماز قضا ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ البتہ جو شخص صاحبِ ترتیب نہ ہو، اسے اختیار ہے کہ پہلے وقت کی نماز پڑھے یا قضا نماز ادا کرے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Dec 24, 2025 @ 05:48PM
Tags
No Tags Found
