حالت جنابت میں سحری اور روزے کا حکم

Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0135
Question

رمضان المبارک میں بوقت سحری ایک شخص کو احتلام ہوا، اور اُسے یقین ہے کہ غسل کرنے کے بعد کھانے کا وقت باقی رہے گا، مگر اس نے کاہلی کی وجہ سے غسل نہیں کیا اور کھانا کھا لیا تو کیا اس کا روزہ درست ہوجائے گا یا نہیں؟

Answer

جنابت کی حالت میں ہاتھ منہ دھوئے بغیر کھانا پینا خواہ رمضان المبارک میں ہو یا دوسرے دنوں میں، خلافِ اولیٰ ہے۔ بہتر ہے کہ سحری کھانے سے قبل غسل کرے یا وضو یا کم از کم ہاتھ دھوئے۔ البتہ ناپاک ہونے کی وجہ سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Venue
Hasilpur
Date & Time
Dec 15, 2025 @ 05:05PM
Tags
No Tags Found