قرآن حکیم میں سجدۂ تلاوت کی آیات کی تعداد اور سجدۂ تلاوت کا مسنون طریقہ

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0131
Question

قرآن حکیم میں سجدۂ تلاوت کی کتنی آیات ہیں؟ ان میں سے کس جگہ سجدۂ تلاوت ضروری ہے؟ اور سجدۂ تلاوت کا کیا طریقہ ہے؟


Answer

قرآن حکیم میں چودہ آیات ایسی ہیں، جن کے پڑھنے اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے۔ ان آیات پر قرآن حکیم کے نسخوں میں ’’سجدہ‘‘ کا لفظ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ البتہ سورہ حج کی دوسری آیت کا جو سجدہ لکھا ہے احناف کے ہاں وہ نہیں ہے۔ اور سجدۂ تلاوت کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ بغیر ہاتھ اٹھائے ”اللہ اکبر“ کہہ کر سجدے میں چلے جائیں۔ کم از کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ پڑھیں اور اللہ اکبر کہہ کر اُٹھ جائیں۔ سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا۔

Venue
Peshawar
Date & Time
Dec 12, 2025 @ 06:46PM
Tags
No Tags Found