فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0129
Question

فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت ساتھ پڑھ لی تو کیا سجدۂ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں؟

Answer

فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھنے پر اکتفا کیا جائے، لیکن اگر کوئی اور سورت بھی پڑھ لی تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی۔

Venue
Lahore
Date & Time
Dec 11, 2025 @ 06:01PM
Tags
No Tags Found