Category
Cleanlines and Purity
Fatwa Number
0125
Question
آج کل دانتوں پر سونے اور چاندی کے خول چڑھائے جاتے ہیں، جن سے پورا دانت خول میں چھپ جاتا ہے۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ اور کیا وضو اور غسل میں کوئی حرج تو نہ ہوگا؟
Answer
دانتوں کو سونے یا چاندی کا خول پہنانا، اگر دانتوں کے کسی مرض یا اندیشہ مرض کی وجہ سے ہو تو جائز ہے۔ البتہ محض زینت کے لیے سونے یا چاندی کا خول دانتوں پر چڑھانا مکروہ ہے۔ دونوں صورتوں میں اگر خول کا اُتارنا اور پہننا مشکل ہو تو دانتوں کے حکم میں ہے۔ اور وضو و غسل میں کچھ حرج واقع نہ ہوگا۔
Venue
Kashmir
Date & Time
Sep 25, 2025 @ 06:05PM
Source
Tags
No Tags Found