Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0113
Question
ایک شخص کی اپنی اہلیہ سے کسی مسئلے پر بحث ہوئی۔ اہلیہ نے گفتگو میں کچھ سخت الفاظ استعمال کیے، جس پر اس کے خاوند نے کہا کہ: ’’تو میری بیوی ہے یا ماں؟‘‘ تو ان الفاظ کے استعمال کرنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
Answer
یہ الفاظ: ’’تو میری بیوی ہے یا ماں؟‘‘ سوالیہ طریقے پر استعمال ہوئے ہیں۔ اور ان سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔
Venue
Lahore
Date & Time
Sep 18, 2025 @ 06:34PM
Source
Tags
No Tags Found