Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0111
Question
محرِم کے لیے احرام کی حالت میں کون کون سے موذی جانوروں کو مارنا جائز ہے؟ اور کیا موذی جانوروں کو ان کے حملے سے قبل بھی مار سکتا ہے یا نہیں؟ زید کی حالتِ احرام میں بچھو پر نظر پڑی۔ بچھو حملہ آور نہیں ہوا، لیکن زید نے بچھو کو مار ڈالا تو کیا ایسی حالت میں زید مجرم ہے یا نہیں؟ اور بصورتِ جرم اس پر کتنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا؟
Answer
درجِ ذیل جانوروں کو محرم ان کے حملے سے قبل بھی مار سکتا ہے: سانپ، بچھو، چیل، کاٹنے والا کتا، چوہا، مچھر، پسو، چیچڑی۔ لہٰذا بچھو کے مارنے سے زید پر کوئی کفارہ یا جزا لازم نہیں۔
Venue
Lahore
Date & Time
Sep 18, 2025 @ 05:52PM
Source
Tags
No Tags Found