حقِ مہر کی ادائیگی لازم ہے

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0109
Question

​ ایک عورت نے اپنے شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کیا۔ شوہر نے جواب میں کہا کہ: ’’جب میرا نکاح تمہارے ساتھ ہوا تھا، اس وقت بھی میری نیت میں خلل تھا کہ تمہارا مہر نہیں دوں گا۔ خواہ تم معاف کرویا نہ کرو‘‘ ۔ عورت بھی مہر معاف کرنا نہیں چاہتی، جب کہ زوجین سے کئی بچے پیدا ہوچکے ہیں۔ کیا یہ نکاح شرعاً درست ہے اور کیا شوہر کا انکار شرعاً درست ہے؟

Answer

​عورت کا اپنے شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کرنا درست ہے۔ اور یہ اس کا حق ہے۔ اور شوہر کا یہ کہنا کہ میری نیت مہر دینے کی نہ تھی۔ اور میں مہر نہیں دوں گا، غلط ہے۔ البتہ اس تمام عمل سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ خاوند گناہ گار ہے۔ اور مہر کی ادائیگی اس پر لازم ہے۔​

Venue
Lahore
Date & Time
Sep 15, 2025 @ 06:16PM
Tags
No Tags Found