Category
Cleanlines and Purity
Fatwa Number
0104
Question
میری عمر 62 سال ہے۔ دن رات میں کئی دفعہ پیشاب آتا ہے۔ نماز کی ادائیگی اور قرآن دیکھ کر پڑھنے کے لیے مکمل وضو کرتا ہوں، لیکن باقی اوقات میں باوضو رہنے کے لیے وقت اور پانی بچانے کی نیت سے وضو میں صرف فرائض کی ادائیگی کرتا ہوں۔ کیا اس عمل کی شریعت میں گنجائش ہے؟
Answer
نماز کی ادائیگی اور قرآن حکیم کی تلاوت کے علاوہ باقی اوقات میں صرف وضو کے فرائض پر اکتفاء کرنے سے وضو شرعی طور پر درست ہے، تاہم سنن و مستحبات کی رعایت کرکے وضو کرنا افضل اور زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
Venue
Quetta
Date & Time
Aug 12, 2025 @ 06:52PM
Tags
No Tags Found