Category
Fasting & Aitekaf
Fatwa Number
0278
Question
مفتی صاحب! میری تعیناتی بین الاقوامی ادارے کے ساتھ یوکرین امن مشن میں ہوئی ہے۔ رمضان کے حوالے سے میرا سوال ہے کہ اس ملک میں جنگ کی صورتحال میں کرفیو بھی نافذ ہوتا ہے۔ ہوٹل میں رہائش ہونے کی وجہ سے سحر و افطار اور کھانے کی ترتیب بھی ناممکن ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسی صورتحال میں، میں روزے رکھوں؟ یا واپس اپنے ملک میں جاکر قضا کروں؟
Answer
کسی عذر کے بغیر روزہ چھوڑ دینا سخت گناہ کا کام ہے، لہٰذا سحر و افطار کے وقت کھانے کا الگ سے انتظام کیا جائے۔ اور اگر اس وقت کھانا دستیاب نہ بھی ہو، تو کم از کم اتنا اہتمام ضرور ہونا چاہیے کہ کسی ہلکی چیز مثلاً پانی، کھجور یا کوئی اور معمولی غذا کے ذریعے سحر و افطار کر لیا جائے، تاکہ روزہ ترک کرنے کی نوبت نہ آئے۔
Venue
Kyiv, Ukraine
Date & Time
Mar 08, 2023 @ 09:07AM
Tags
No Tags Found
