مسجد کی رقم کسی اور جگہ خرچ کرنے کا حکم

Category
Prohibition & Legalization
Question
​​کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مسجد کی رقم وقتی طور پر کسی اور جگہ استعمال کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ نیز مسجد کے لیے جمعہ کے دن جو رقم بطور چندہ لی جاتی ہے،  کیا ان میں چھوٹی رقم کے نوٹوں اور سکوں کو بڑے نوٹوں سے تبدیل کرنا جائز ہے؟​​​​​
Answer
​الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً​مسجد کا چندہ مال وقف ہے جو کمیٹی/خزانچی کے پاس بطور امانت ہوتا ہے، وہ اس کو صرف مسجد کے اخراجات اور مصالح میں خرچ کرنے کا پابند ہے۔ مسجد کا وقف مال کسی کو بطور قرض دینا یا اس سے مسجد سے متعلقہ اخراجات کے علاوہ دوسرے مصارف میں خرچ کرنا چاہے وقتی طور پر ہوں، جائز نہیں۔​چھوٹی رقم کے نوٹوں یا سکوں کو دوسرے نوٹوں میں کمی بیشی کے بغیر تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔​فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​
Venue
Gujrat
Date & Time
Jul 21, 2025 @ 02:51PM
Tags
No Tags Found