قربانی کا جانور تبدیل کرنا

Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0082
Question
​ایک شخص جس کی رہائش کراچی میں اور سروس اسلام آباد میں ہے، اس نے اسلام آباد میں قربانی کا بکرا اس نیت سے خریدا کہ وہ قربانی اسلام آباد میں ہی کرے گا، لیکن اس کے بعد عید کراچی میں کرنے کا ارادہ بن گیا تو کیا یہ شخص اس بکرے کو اسلام آباد میں فروخت کر کے کراچی میں دوسرے بکرے کی قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟
Answer
​صاحبِ نصاب، جس پر قربانی واجب ہے، اگر قربانی کے بکرے کو فروخت کر کے اسی جگہ یا کسی دوسرے شہر میں جا کر دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے تو جائز ہے، لیکن دوسرے جانور کی قیمت پہلے جانور سے کم نہیں ہونی چاہیے، لیکن ایسا شخص جس پر قربانی واجب نہیں، اگر وہ قربانی کا جانور خرید لے تو اس کو وہی جانور قربان کرنا ہوگا، تبدیل کرنا درست نہیں۔
Venue
Islamabad
Date & Time
Aug 25, 2025 @ 06:35PM
Tags
No Tags Found