شرعی معذور کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا حکم

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Question
​​اگر کسی شخص کی بڑی آنت کا آپریشن ہو چکا ہو اور اس کے پیٹ پر کولوسٹومی بیگ لگا ہو، جس میں پیشاب پاخانہ جمع ہوتا ہے، تو کیا ایسا شخص نماز کی امامت کر سکتا ہے؟​​
Answer
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً جس شخص کو کولوسٹومی بیگ لگا ہو اس کو اپنے اوپر قدرتی کنٹرول نہیں ہوتا، ہر وقت پیشاب و پاخانہ خارج ہوتا رہتا ہے، ایسا شخص شرعی معذور کہلاتا ہے، لہذا اس کے لیے صحت مند لوگوں کی امامت کرنا درست اور جائز نہیں ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​
Venue
Lahore
Date & Time
Jul 09, 2025 @ 09:49AM
Tags
No Tags Found