شادی کے لیے عدم استطاعت پر شرعی رہنمائی

Category
Nikah & Talaq
Question

میری پہلی شادی ہوئی تھی لیکن طلاق ہو گئی تھی اب دوسری شادی کرنی ہے میں بے روزگار ہوں والدین نہیں کرتے میری استطاعت نہیں ہے بہت پریشان ہوں آپ قرآن حدیث کی روشنی میں فتویٰ دیں۔


Answer

​الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً
​سائل کو چاہیے کہ اپنی مہارت اور صلاحیت کو مد نظر رکھ کر کاروبار یا ملازمت کی سعی کرتا رہے۔ جب حق مہر، بیوی کا نفقہ وغیرہ برداشت کرنے کی قدرت حاصل ہو جائے تو شادی کر لینی چاہیے۔ البتہ اگر شادی سے قبل گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو حدیث مبارک میں اس کا علاج کثرت سے روزے رکھنا بتلایا گیا ہے۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​

Venue
Lahore
Date & Time
Jul 09, 2025 @ 11:14AM
Tags
No Tags Found