زکوٰۃ کی رقم سے سکول میں سولر سسٹم لگوانے کا حکم

Category
Zakat & Charity
Question
​ایک شخص پر زکوۃ فرض ہے اگر وہ زکوۃ کے پیسے سکول میں سولر لگوانے پر خرچ کردے تو کیا اس سے زکوۃ ادا ہو جائے گی؟
Answer
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً زکوۃ کے لیے مستحقین کو مالک بنانا ضروری ہے۔ اگر مستحقین زکوٰۃ کے مالک بننے کے بعد اپنی خود مختار رائے سے وصول شدہ زکوٰۃ سے سکول میں سولر لگوانا چاہیں تو درست ہے لیکن کسی مستحق کو مالک بنائے بغیر براہ راست سولر لگوانے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
Date & Time
Jul 08, 2025 @ 09:03PM
Tags
No Tags Found