رضاعی بھائی کی بہن سے نکاح کا حکم

Category
Suckling
Question
​میری والدہ نے بچپن میں میرے پھپھو کے بیٹے کو دودھ پلایا تھا تو کیا میں اس کی چھوٹی بہن (پھپھو کی بیٹی) سے نکاح کر سکتا ہوں؟ اس  نے والدہ کا دودھ نہیں پیا ہے۔​​
Answer
​​صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی پھوپھی کے بیٹے نے مدتِ رضاعت (دو سال کے اندر) سائل کی والدہ کا دودھ پیا ہے تو وہ سائل کا رضاعی بھائی ہے، اور شریعت کے مطابق رضاعی بھائی کے لیے اپنی رضاعی ماں کی اولاد سے نکاح جائز نہیں، جیسا کہ نسبی بھائی کے لیے جائز نہیں ہوتا۔ البتہ اس رضاعی بھائی کی وہ حقیقی بہن جس نے سائل کی والدہ کا دودھ نہیں پیا، سائل کی رضاعی بہن نہیں کہلاتی، لہٰذا اس سے نکاح شرعاً جائز ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​
Venue
Multan
Date & Time
Aug 23, 2025 @ 01:19PM
Tags
No Tags Found