بھینس کی قربانی جائز ہے

Category
Qurbani & Aqiqah
Question
بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ ایک مولوی صاحب  نے اس کو ناجائز قرار دیا ہے اور ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ سلف سے یہ ثابت نہیں ہے۔
Answer
​الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماًرسول اللہ ﷺ  سے گائے کا ذبح کرنا تو صراحت کے ساتھ ثابت ہے،  لیکن بھینس کا قربانی میں ذبح  کرنا صراحت کے ساتھ نہیں ملتا، اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلًا: سر زمینِ حجاز میں بھینسوں کی قلت یا اس وقت عدمِ وجود! تاہم بھینس بھی گائے  کی ہی جنس سے ہے، اور  فقہاءِ کرام اور ماہرینِ حیوانات نے اسے گائے کی ہی قسم شمار کیا ہے؛ لہذا بھینس کی قربانی کرنا جائز ہے اور  اس میں حصہ ڈالنے میں شرعًا کوئی قباحت نہیں ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
Venue
Lahore
Date & Time
Jul 28, 2025 @ 03:16PM
Tags
No Tags Found