بچوں کو گڑیا لے کر دینا کیسا ہے؟

Category
Prohibition & Legalization
Question
بچوں کو گڑیا لے کر دینا کیسا ہے؟
Answer
​الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً​صورت مسئولہ میں گڑیا وغیرہ میں نمایاں طور پر اگر کسی جاندار کے خط و خال ہوں کہ باقاعدہ مجسمہ یا بت کی طرح نظر آئے تو ان کا گھر میں رکھنا جائز نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (صحیح البخاری، الحدیث: 3322)​البتہ اگر کھلونے پر کسی جاندار کی تصویر نہ ہو یا تصویر غیر واضح ہو یا اس کے نین نقش مٹا دیے جائیں یا کھلونا بہت چھوٹا ہو، جس پر تصویر دور سے دیکھنے سے واضح نظر نہ آتی ہو تو ایسے کھلونوں سے کھیلنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔​فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​
Venue
Lahore
Date & Time
Jul 12, 2025 @ 11:25AM
Tags
No Tags Found