بازار سے قسطوں پر اشیا خریدنا

Category
Sales and Dealings
Fatwa Number
0007
Question
مفتی صاحب سے میرا سوال ہے کہ آج کل مارکیٹ میں کافی ساری چیزیں قسطوں پر مل جاتی ہیں، تو قسطوں پر خریداری کے بارے میں کیا حکم ہے؟
Answer
صورت مسئولہ میں قسطوں پر معاملہ چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔(1) قسط کی رقم معین ہو،(2) معاملہ واضح اور متعین ہو، یوں کہ معاملہ نقد کیا جا رہا ہے یا ادھار ،(3) مجموعی رقم بھی طے ہو ،(4) کسی قسط کی تاخیر کی صورت میں اضافی رقم نہ لی جاے،(5) جلدی رقم کی ادائیگی میں رقم کم ہونے کی شرط نہ لگائی جائے،(6) سب سے اہم یہ کہ "غبن فاحش" نہ ہو۔ غبن فاحش کا مطلب یہ ہے کہ بازار میں جو زائد سے زائد قیمت چل رہی ہو اس سے زائد نفع لیا جائے ، یعنی ایک چیز کی قیمت کا اندازہ بازار کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے کئی لوگ لگائیں اور کسی کا تخمینہ اس حد تک نہ پہنچے جس کا تقاضا قسطوں پر فروخت کرنے والا کررہا ہے کہ یہ درست نہیں ، فی زمانہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام میں قسطوں کے نتیجے میں نرخ دگنے تگنے کردیے جاتے ہیں اور تعاون باہمی کی روح ختم ہو جاتی ہے ایسا معاملہ اکل بالباطل (دوسرے کا مال ناحق طریقہ سے کھانا) کے دائرے میں آتا ہے جو از روئے شرع ممنوع ہے۔فقط واللہ اعلم
Venue
Hangu
Date & Time
Nov 18, 2023 @ 01:37PM
Tags
No Tags Found