Category
Nikah & Talaq
Question
شوہر نے تحریراً کاغذ پر اس طرح طلاق کے الفاظ لکھے "میں ذیشان حفیظ باہوش و حواس اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں اور زوجیت سے فارغ کرتا ہوں"۔ جب شوہر سے پوچھا گیا آپ نے کتنے طلاقوں کی نیت کی ہے تو اس نے کہا کہ تین طلاقوں کی نیت کی ہے تو اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوئیں؟
Answer
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماًصورت مسئولہ میں ذیشان حفیظ نے واضح الفاظ میں اپنا مدعا بیان کردیا ہے، اس لیے اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر وہ حرمت مغلظہ کے ساتھ اس پر حرام ہو چکی ہے یعنی نہ شوہر کے رجوع کی گنجائش ہے اور نہ ہی تجدید نکاح کی۔ اب دونوں کا اکھٹے رہنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ بیوی عدت مکمل ہونے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
Venue
Mehrabpur
Date & Time
Aug 13, 2025 @ 03:38PM
Tags
No Tags Found