Description
5 مئی بروز اتوار دوپہر 12:15 بجے حضرت اقدس مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی (صدر نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور و ناظم اعلیٰ ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور) نے ادارہ رحیمیہ ملتان کیمپس میں جاری زونل سیمینار برائے شرکاء علوم قرآنیہ کورس 2 اور کورس3 میں شرکت کی۔
سیمینار کے دوران موضوع "عصر حاضر میں درپیش چیلنجز اور ان کا حل" پر لیکچر بھی دیا جس میں ملتان ڈویژن کے شرکاءِ علوم قرآنیہ کورس 1 ،2اور 3 نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباِ 200 تھی بعد از لیکچر حضرت والا نے شرکاء کے سوالات کے تشفی آمیز جوابات بھی دیے۔
سیمینار کی تکمیل کے بعد تقریب حلف برداری کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں حضرت مدظلہ نے ملتان و ڈیرہ غازی خان کی ڈویژنل ،زونل، ضلعی اور یونٹ کی سطح تک کے ذمہ داران سے حلف لیا۔
مذکورہ بالا تقریبات کی تکمیل حضرتِ اقدس مدظلہ کی دعا سے ہوئی۔
دعا کے بعد حضرت بہاولپور کےلیے روانہ ہوگئے۔